مستونگ، برقی قلت کے باعث شہری نان شبینہ کے محتاج

مستونگ:اہلیان مستونگ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کیسکو انتظامیہ مستونگ کی جانب سے سٹی فیڈرز پر بجلی لوڈشڈنگ میں اچانک طویل اضافہ اور لوڈ شیڈنگ کا سابقہ شیڈول تبدیل کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے عوام دشمن اقدام قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ نوشکی،خاران و دیگر جگہوں کو 18 گھنٹے بجلی فراہم کیا جا رہا ہے مگر افسوس ڈسٹرکٹ مستونگ میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے عوام کو 13 گھنٹے بجلی فراہم کیا جا رہا ہے جو کہ سراسر مستونگ کے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔کیسکو کی اس ظالمانہ اور عوام دشمن اقدام سے نہ صرف روزداروں کو گرمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ٹیلر ماسٹرز کو کپڑوں کی سلائی میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا غریب ٹیلر ماسٹرز گزشتہ ڈیڈھ ماہ سے جاری لاک ڈاون سے متاثر ہو کر نان شبینہ کا محتاج ہو چکے ہے دوسری جانب کیسکو کی اس ظالمانہ اقدام نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی۔انھوں نے کہا ہم ڈپٹی کمشنر مستونگ سے مطالبہ کرتے ہے کہ کیسکو کی اس ظالمانہ فیصلہ پر ایکشن لیکر عوام کو اس مبارک ماہ میں اس ازیت سے نجات دلائے۔ مستونگ میں سٹی فیڈرز پر اضافی لوڈشڈنگ کا فیصلہ واپس لے کر لوڈشیڈنگ کا سابقہ شیڈول بحال کرے بصورت دیگر اہلیان مستونگ کیسکو کی عوام دشمن اقدام پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرے گی اور سخت احتجاج پر مجبور ہو کر روڈوں پر نکل جاہنگے۔


