شہباز شریف نے گورا لگنے کیلئے کریمیں منگوالی ہیں، فواد کا طنز

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر برس پڑے اورکہاہے کہ شہباز شریف نے 60 کی دہائی کے سوٹ اور گورا لگنے کیلئے کریمیں منگوالی ہیں۔ اپنے بیان میںفواد چوہدری نے کہاکہ شہباز شریف نے 60 کی دہائی کے سوٹ نکال لیے ہیں، ڈر ہے کہ ہاتھ میں پائپ بھی نہ پکڑ لیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو گورا لگنے کا بہت شوق ہے، سنا ہے کہ انہوں نے گورا لگنے کیلئے کریمیں اور دوائیں بھی منگوا لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں