بلوچستان، گندم خریداری کا آغاز، محکمہ خوراک کوشرائط میں تبدیلی کے لیے نیب سے رابطے کی ہدایت

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت فوڈ سیکیورٹی اور گندم کی خریداری کے امور سے متعلق منعقد ہونے والے جائزہ اجلاس میں محکمہ خوراک کو نصیر آباد میں آج سے گندم کی باقاعدہ خریداری کے آغاز کی ہدایت کی گئی ہے

اجلاس میں صوبائی وزراء نوبزادہ طارق خان مگسی میر محمد خان لہڑی رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر عمرانی چیف سیکریٹری فضیل اصغر صوباء سیکریٹری عمران گچکی نے بھی شرکت کی جبکہ سیکرٹری خوراک نور محمد پرکانی نے گندم خریداری کے اقدامات پر بریفنگ دی

اجلاس میں گندم کی خریداری کے عمل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیااجلاس کو محکمہ خوراک کی گندم خریداری کمیٹی کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ نیب کی جانب سے گندم کی فروخت کے لیئے کاشتکارروں کو زمین کی فرد پیش کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے

جس سے بلوچستان میں مسلسل مشکلات کا سامنا ہے سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ نیب کا یہ اقدام گندم کی خریداری کے عمل میں رکاؤٹ ہے اور فرد پیش کرنے کی شرط ختم کیئے بغیر گندم کی خریداری ممکن نہیں اجلاس میں محکمہ خوراک کو نیب سے رابطہ کر کے گندم خریداری کے نوٹیفکیشن میں ضروری ترمیم کی ہدایت کی گئی تاکہ فرد کے ساتھ ساتھ خسرہ اور گرداوری کی دستاویز کو بھی مالکانہ حقوق کے طور پر تسلیم کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں