ٹھل، لین دین کا تنازع، دو گروہوں میں جھگڑا، 6 افراد زخمی
ٹھل (انتخاب نیوز) ٹھل میں لین دین کے تنازع پر دو گروہوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں سے 2کی حالت تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی حدود بلوچ کالونی میں برڑا قبائل کے دو گروہوں میں لین دین کے تنازع پر جھگڑے میں دونوں فریقین کے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جھگڑے میں زخمی ہونے والوں میں حضور بخش،محمد نواز،خوشحال،حسین،نثار اور علی بخش برڑو شامل ہیں زخمی ہونے والوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں جیکب آباد ہسپتال منتقل کیا گیا تھانہ اے سیکشن پولیس کی جانب سے تاحال واقعے کا کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔
Load/Hide Comments


