او آئی سی میں شرکت کے لیے معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے48 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے معزز مہمانوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم حسین ابراہیم طہٰ اور صدر اسلامی بینک اسلام آباد پہنچ گئے۔ او آئی سی کانفرنس کیلئے اسلام آباد کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی بھی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کے حکام اور چینی سفارتکاروں نے چینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے اہم ملاقات کریں گے اور یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی مشترکا پریڈ میں شرکت کریں گے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، وزیراعظم عمران خان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔
Load/Hide Comments


