باجوڑ، شر پسندوں کی فائرنگ، 3 شہریوں سمیت فوج کے 2 اہلکار جاں بحق
راولپنڈی (انتخاب نیوز) باجوڑ کے علاقے بلورو میں مسلح افراد کی سیکورٹی فورسز پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں 4 شرپسند مارے گئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک شرپسند سیکورٹی فورسز کیخلاف حملوں میں ملوث تھے، شرپسندوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 بےگناہ شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران جاں بحق ہوئے۔
Load/Hide Comments


