ہانگ کانگ کا پاکستان پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان

ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہانگ کانگ نے پاکستان سمیت 9 ممالک پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت 9 ممالک پر سے یکم اپریل سے سفری پابندیاں اٹھالی جائیں گی، ہانگ کانگ میں کورونا کیسز میں کمی کے سبب سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ہانگ کانگ میں اسکول 19اپریل سے،کھیلوں کی سرگرمیاں 21 اپریل سے بحال ہونگی، عوامی مقامات بھی 21 اپریل سے دوبارہ کھل جائیں گے،ہانگ کانگ میں قرنطینہ کی مدت بھی کم کرکی7 روزہ کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں