سعودی عرب نے ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی شرط ختم کردی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں۔ سعودی وزارت صحت نے کورونا کے خلاف ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی شرط ختم کردی۔ روس، یوکرین کے آئندہ مذاکرات مقبوضہ بیت المقدس میں کرائے جائیں، صدر زیلینسکی۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب آنے یا آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط بھی ختم کی گئی ہے۔ وزارت صحت نے سعودی عرب آنے یا آنے سے پہلے ضروری قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ مثبت کیسز کی شرح میں کمی کے بعد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں