حکومت کے دن گنے جاچکے، اسمبلی اجلاس میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، یعقوب ناصر
لورالائی (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں حکومت نے جان بوجھ کر اسمبلی اجلاس میں تاخیر کی تاکہ وہ ناراض اراکین پی ٹی آئی کو لالچ اور دباﺅ میں لاکر انھیں کسی بھی طرع سے دوباری راضی کرسکیں لیکن حکومت اس میں بھی ناکام ہورہی ہے ناراض ارکین اپنے ضمیر کے مطابق اپنا ووٹ اپوزیشن کو دینگے ، یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ او ائی سی وزراءخارجہ کے اجلاس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی یہ ہمارے ملک کے عزت اور وقار کا ر مسئلہ تھا ورنہ ہم نے تو اپنے لانگ مارچ 23کو ہر صورت کرنا تھا اس لیئے تاریخ کو بد ل کر اب 25مارچ کو کر دیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اس وقت کوئی ائینی حیثیت نہیں رہی کیونکہ انکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ناراض اراکین پر اپوزیشن سے 20 کروڑ رشوت لینے کا جو الزام لگایا اسکا اراکین نے میڈیا پر خود آکر قرآن مجید پر حلف لیکر اسکی تردید کی کہ ہم نے کسی سے بھی ایک پائی رشوت نہیں لی ہے ہم چار سالوں سے وزیر اعظم سے اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے تھے لیکن پی ایم نے انکی کوئی بات نہیں سنی اور نہ ہی انھیں کوئی اہمیت دی انہوں نے کہا کہ ائین و قانون کو سرے سے حکومت ماننے کو تیار نہیں وزیر اعظم جانے کی تیاری کریں اور عام الیکشن کی تیاری شروع کریں انکے دن گنے جا چکے ہیں عوام میں انکی عوامی مقبولیت میں بہت زیادہ کمی آگئی ہے حکومت میںہونے کے ناطے وہ کے پی اور پنجاب کے عوامی جلسوں میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال اور سرکاری ملازمین اور عوام کو لالچ دیکر جلسوں میں لایا گیا چھوٹے اجتماعات سے وہ اپنی گرتی ہوئی حکومت کو سہارا نہیں دے سکتے انہوںنے کہا کہ صدر مملکت کے خلاف بھی وزیر اعظم اور اسپیکرز کے جانے کے بعد پارلیمنٹ میں مواخذہ کی تحریک پیش کرکے ا نھیں گھر بھیج دینگے۔


