عمر کوٹ،عدالت کے حکم پر جبری مشقت کا شکار 90 افراد کو بازیاب

عمرکوٹ:عمرکوٹ پولیس نے مطلوب ملزم اور ایک شخص کو آرمز ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا جبکہ عدالت کے حکم پر جبری مشقت، (باؤنڈڈ لیبر) کے شکار 90 افراد کو بازیاب کروایا گیا جس میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ مشتاق احمد مہر کی ہدایات اور سینر سپریڈنڈنٹ آف پولیس عمرکوٹ سید عامر عباس شاہ کے احکامات پر حکومتِ سندھ کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے لاک ڈاؤن دفعہ 144، پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ ساتھ جرام پیشہ افراد، منشیات، گٹکا مین پوری، دیسی شراب، قمار باز، روپوش و اشتھاری ملزمان کے خلاف بھی کاروایاں جاری ہیں۔ٹالھی پولیس کی کاروا، کرام نمبر 10/2020 میں مطلوب ملزم گرفتار۔ڈھورونارو پولیس کی کاروا، 01 ملزم آرمز ایکٹ کے تحت گرفتار، بغیر لاسننس پسٹل اور 05 بلٹس برآمد، مقدمہ درج کرلیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں