تمام ملکی و غیر ملکی پروازوں میں دو مسافروں کے اکھٹے بیٹھنے پر پابندی عائد

لاہور: پاکستان آنے والی تمام ملکی و غیر ملکی پروازوں میں دو مسافروں کے اکھٹے بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی گئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پالیسی جاری کر دی۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے نئی پالیسی مرتب کی ہے، نئی پالیسی کے تحت دو مسافروں کے درمیان ایک سیٹ خالی چھوڑنا ہوگی۔نئی پالیسی یکم مئی سے 15 مئی تک قابل عمل رہے گی، جہاز کی آخری تین قطاروں پر مشتمل سیٹوں کو خالی رکھا جائے گا۔ کرونا وائرس کی علامات والے مسافروں اور عملے کو آخری تین قطاروں میں بٹھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں