ڈیلاس،دوران پرواز ہیلی کاپٹر کو حادثہ،2 افراد ہلاک

ڈیلاس : امریکہ کے شہر ڈیلاس کے قریب دورانِ پرواز ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 11.30 بجے کے قریب پرواز کے دروان ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر ٹوٹا ، جس کےبعدوہ گرکرتباہ ہوگیاتھا ۔ ہیلی کاپٹر میں میں پائلٹ اور جہاز میں سوار ایک اور شخص ہلاک ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر ایک مصروف تجارتی مرکز میں حادثے کا شکار ہوا ، تاہم گرنے سے زمین پر کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں