پاکستانی خواتین تمام شعبوں میں کردار ادا کررہی ہیں، نیلوفر بختیار

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نیویارک میں اقوام متحدہ کا دوسرا سب سے بڑا بین الحکومتی خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن کا 66 واں دو ہفتے کاطویل اجلاس اختتام پذیر ہو گیا جس میں خواتین اور لڑکیوں کے پائیدار ترقی کے لیے تبدیلی کے آلہ کار کے طور کے طور پر، خصوصا ماحول کی حفاظت اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے اہم کردار کا اعتراف کیا گیا۔کمیشن میں پاکستان کے وفد کی قیادت نیلوفر بختیار نے کی، جو خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن (این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن ہیں۔سیشن کے دوران، انہوں نے دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین کو بتایا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں خواتین کو بطور سی ای اوز، فٹبالرز، تیراک، کوہ پیما، فائٹر پائلٹ دیکھتے ہیں۔خواتین ہر جگہ اور زندگی کے ہر شعبے میں موجود ہیں۔ نیلوفر بختیار نے کہا کہ پاکستان کی پالیسیوں میں موسمیاتی تبدیلی،خواتین کی حالت زار اور صنفی تفریق پر توجہ دی جا رہی ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں سے ابھرے ہیں اور موسمیاتی تناؤ کے نتیجے میں مزدوروں، روٹی کمانے والے، دیکھ بھال کرنے والے، مریضوں اور والدین کے طور پر مردوں اور عورتوں کو مختلف تجربات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں