شیری رحمن کا رمضان سے قبل مہنگائی میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے رمضان المبارک کی آمد سے پہلے مہنگائی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے ہی مہنگائی عروج پر تھی اب رمضان المبارک کی آمد پر بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا،حکومت کا کام صرف رمضان سبسڈی کا اعلان کرنا نہیں ہوتا، تباہی سرکار مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 1.10 فیصد اضافے کے ساتھ ہفتہ وار مہنگائی کہ شرح 15.67 فیصد ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے میں آٹے اور گھی سمیت 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن بنی گالا میں سب اچھا کی رپورٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے ہی مہنگائی عروج پر تھی اب رمضان المبارک کی آمد پر بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا کام صرف رمضان سبسڈی کا اعلان کرنا نہیں ہوتا، تباہی سرکار مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے ملک بنا کسی معاشی پالیسی کے چل رہا ہے، قرضے لینا اور قیمتیں بڑھانا ہی معاشی پالیسی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ یہ اپنی نااہلی اور عوامی مطالبے پر گھر جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں