گوادر سمیت بلوچستان کو ظلم وجبر سے نجات دلائیں گے، ہدایت الرحمن
کوئٹہ (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے قائد ، جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ حکمرانوں سے حقوق کے حصول ،بھتہ خوری ،بے عزتی ،بے روزگاری،بدعنوانی سے نجات کیلئے نوجوان حق دو تحریک کا ساتھ دیں الحمداللہ نوجوانوں عوام کو منظم کرکے حقوق کے حصول کیلئے تیار کر لیا ہے انشاءاللہ منظم پرامن آئنی جدوجہد کے ذریعے حقوق لیکر رہیں گے ۔حکمران غافل ،بدعنوان ،نااہل اور بے ضمیر ہونے کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے۔ن خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں نوجوانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار ،تعلیم ،کھیل کی سہولیات دستیاب نہیں جبکہ منشیاب ،شراب ،بے راہ روی کی سہولیات عام ہیں۔ نوجوانوں کو منظم کرکے بلوچستان میں زیادتیوں ناانصافی اور ظلم وجبر کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے حق دو تحریک منظم مخلص نوجوانوں کا اسلامی انقلابی قافلہ ہے جس نے ہر مشکل میں عوام کو منظم وبیدار کرنے کیلئے ہرموقع پر آوازبلند کیا ہے حقوق کے حصول ،منکرات کے خاتمہ ،معروف کو عام کرنے اورعدل وانصاف کے اسلامی حکومت کیلئے ہر مظلوم کی تربیت ومددکریں گے ۔ بلوچستان کے مخلص دیانت دار ،منظم باعمل دین دار نوجوان ہی قوم کا سرمایہ ہے نوجوانوں کو حق دو تحریک کاساتھ دینا چاہیے تاکہ گوادر سمیت پورے بلوچستان کو ظلم وجبر سے نجات دلائیں حقوق دلانے ،بھتہ خوری ،رشوت ،بدعنوانی ،نااہل حکمرانوں سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بلوچستان کو حقوق دینا وقت کی اہم ضرورت ہے بدقسمتی سے منتخب نمائندوں حکومتوں نے عوام الناس ونوجوانوں کا ساتھ نہیں جس کی وجہ سے پریشانی غربت بے روزگاری ،بے حسی ردعمل پیداہورہا ہے ہم بلوچستان کو خوشحال بناکر حقیقی تبدیلی لائیں گے منشیات ،فحاشی وعریانی ختم کرکے دشمن کی سازشوں کوناکام بنائیں گے قوم باالخصوص یوتھ ہمارا ساتھ دیںتاکہ پریشانی ومشکلات کا خاتمہ کیاجائے ۔ دریں اثناءحق دو تحریک کے قائد کے زیر اہتمام ریکوڈک،بجلی ،بے روزگاری ،صوبائی حکومت اور نام نہاداپوزیشن کے اشتراک سے بلوچستان کے وسائل کی©©” لوٹ مار“منشیات ،بدامنی کے خلاف تربت چوک پر آج 27مارچ کو” عوامی مشاورتی جلسہ“ ہوگاجلسہ کی صدارت حق دو تحریک کے قائد ،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جبکہ مہمان خصوصی جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم ہوں گے۔


