مطالبات کی منظوری کے باوجود ینگ ڈاکٹرز کی بلیک میلنگ جاری ،کمشنرکوئٹہ

کوئٹہ(این این آئی)کمشنر کوئٹہ ڈیژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرزوں کے تمام مطالبات مان لئے گئے مطالبات کی منظوری کے باوجود ینگ ڈاکٹرز کی بلیک میلنگ جاری رہی،ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی غریب عوام کو علاج معالجے کی سہولت میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ حکومت نے ڈاکٹرز کو مسیحآ سمجھ کرانکے ساتھ مذاکرات کئے اورانکے مطالبات تسلیم کرلئے گئے مطالبات کی منظوری کے باوجود ینگ ڈاکٹرز کی بلیک میلنگ جاری رہی۔انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کے ہسپتالوں میں لگے گئے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیئے گئے ہیںاورہسپتالوں کی ایمرجنسی سروس کھلوادی دی گئی ہے اور ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھی جلد بحال کروادی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ ہرتال کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاجو ڈاکٹر ہڑتال کرے گا حوالات میں بند کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام علاج کے لیے آتے ہیںغریب عوام کو علاج کی سہولت میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں