کوئٹہ، حکومت بلوچستان کا ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف بیڈا کے تحت سخت کارروائی کافیصلہ

کوئٹہ؛بلوچستان حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف بلوچستان امپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلنری ایکٹ (بیڈا)کے تحت سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے پیدا صورتحال اور اس سے مثر طور پر نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہڑتالی ڈاکٹروں نے حکومت کی نرمی سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ 7ماہ سے امن وامان کی صورتحال خراب کر رکھی ہے، وائی ڈی اے کے 30سے 35اراکین نے ہیلتھ جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا اور کار سرکار میں مداخلت اور قانون ہاتھ میں لینے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ حکومت کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھتے ہوئے غریب عوام کو علاج و معالجے کی سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔دوسری جانب حکومت نے سیکرٹری صحت کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ڈیلیوری نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں