پاکستان کی ترقی و خوشحالی میاں نواز شریف سے وابستہ ہے‘رانا تنویر حسین
شیخوپورہ (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ھے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی صرف میاں نواز شریف سے وابستہ ہے پاکستان اس وقت شدید معاشی و سیاسی بدحالی کا شکار ھے مسلم لیگ ن کی جدوجہد کسی کی حکومت گرانے نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل بچانے کے لیے ہے جس کے مسلم لیگ ن کا ھر ورکر سیسہ پلائی دیوار بن چکا ھے شکست عمران نیازی کا مقدر بن چکی ھے عمران نیازی نے چار سالوں میں سو یوٹرن لیے جھوٹ منافقت کی سیاست کو پروان چڑھایا اب وقت آ گیا ھے کہ قوم کو اس فاشسٹ حکومت سے چھٹکارا دلایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل فیزو والہ مریدکے میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں استقبالیہ کیمپ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول،میاں عبد الروف چودھری سجاد حیدر گجر،چودھری محمود الحق، سابق چئیرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور،سابق ارکان اسمبلی رانا افصال حسین،چودھری حسان ریاض،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 139حاجی طارق محمود ڈوگر مسلم لیگ حلقہ پی پی 138کے صدر چوہدری محمود اختر گورائیہ،سابق یوسی چئیر مین نوید محمود چوھان، شہباز اصغر سمیت لیگی عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کی زندہ باد کے نعرے درج تھے رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ جو سلیکڈ جو لائے تھے اب وہ بھی نواز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں عمران نیازی اقتدار بچانے کے لیے منحرف اراکین کے پاؤں پڑ رہا ھے عمران نیازی کو کوئی این آ ر او دینے کو تیار نہیں اب اس کو چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملے گی انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے ملک میں جمہوریت کی بالادستی آ ئین اور حکمرانی کی کے لیے جلا وطنی کاٹی قید و بند کی صوبعتیں برداشت کی جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا مگر ھمارے پایہ استقلال میں کوئی جنبش نہ آ ئی پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ھے نیازی حکومت ختم ھو چکی اب صرف اعلان باقی ھے نواز شریف بہت جلد واپس لوٹیں گے کارکنان کا جذبہ فتح کا جذبہ ھے۔


