چاغی میں کینسر نے ایک اور قیمتی جان لے

چاغی :چاغی میں کینسر نے ایک اور قیمتی جان لے لی،سینکڑوں قیمتی جانیں کینسر اہسپتال اور حکومتی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہم سے جدا ہونے کا سلسلہ جاری ہے،تفصیلات کے مطابق چاغی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے قبائلی نیک محمد سمالانی جو کہ پچھلے ایک سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلاء تھے۔ایک سال تک کینسر کے مرض سے لڑتے لڑتے گزشتہ رات اپنے خالق حقیقی سیجاملے بلوچستان میں سینکڑوں قیمتی جانیں کینسر جیسے موذی مرض سے جان کی بازی ہار چکے ہیں اور کئی مریض اس جان لیوا مرض میں مبتلاء ہے مگر سونے اور چاندی اگلنے والے سرزمین بلوچستان میں اب تک کینسر اہسپتال تک نہیں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں