لیویز اہلکار لوڈنگ گاڑیوں سے بھتہ وصول کررہے ہیں، بلوچستان گڈ زٹرک اور نرز

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان گڈ زٹرک اور نرز ایسو سی ایشن (رجسٹر) کے جنرل سیکر ٹری حاجی سہیل نے کہا ہے کہ بد رنگ کے مقام پر قائم لیویز چیک پوسٹ میں موجود لیویز اہلکار کھاد اور ڈیزل سے لدی گاڑیوں کو بلا جواز تنگ کر کے بھتہ وصول رہے ہیں،ہم ڈپٹی کمشنر مستونگ کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اوروزیر اعلیٰ بلو چستان چیف سیکر ٹری بلو چستان، کمشنر قلات سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ کا فی الفور تبادلہ اورکھڈ کو چہ لیویز اہلکار وں کے خلاف کاروائی عمل لائی جائے۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ گز شتہ روز کھڈ کو چہ لیویز اہلکاروں نے بلوچستان گڈ زٹرک اور نرز ایسو سی ایشن (رجسٹر) کے صدر کو گر فتار کر لیا گیا عوام اور ٹرانسپورٹروں کے احتجاج کے بعد مر کزی صدر کو انتظامیہ نے چھوڑ دیا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں،انہوں نے کہاکہ آئے روز بد رنگ کے قائم قائم لیویز چیک پوسٹ میں موجود لیویز اہلکار کھاد اور ڈیزل سے لدی گاڑیوں کو بلا جواز تنگ کر کے بھتہ وصول رہے ہیں، حالانکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ان تمام چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا ہے، انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس بر وز بدھ طلب کر لیا ہے جس میں بس، کو چز، منی بس، آئل ٹینکرو دیگر تمام ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیدار شرکت کریں گے اور آئند ہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، انہوں نے کہاکہ ہم ڈپٹی کمشنر مستونگ کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور مطالبہ کر تے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر کا فی الفور تبادلہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں