جھل مگسی و گنداواہ کے عوام بنیادی و شہری سہولتوں سے محروم

گنداواہ (انتخاب نیوز) ضلع جھل مگسی کی آبادی دو لاکھ سے تجاویز کرگئی ہے دو میونسپل کمیٹیوں کے علاوہ گیارہ یونین کونسل ہے لیکن پسماندگی سے دوچار عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں گنداواہ سمیت اکثر علاقے زندگی کی بنیادی و شہری سہولتوں سے محروم، رپورٹ کے مطابق ضلع جھل مگسی کو تیس سال سے بھی زائد عرصہ ہوا ہے ضلع کا درجہ دیا گیا جس کا صدر مقام گنداواہ ہے لیکن جدید دور میں بھی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں دونوں بڑے شہروں جھل مگسی اور گنداواہ میں کوئی یوٹیلٹی سٹورز نہیں ہے اکثر عوام دور دراز علاقوں سے آکر جھل مگسی اور گنداواہ سے اشیا خوردونوش خریدتے ہیں مگر پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے سے تاجر عوام کو من مانے ریٹ پر فروخت کررہے ہیں جبکہ بھاگ گریڈ سے گنداواہ سٹی کیلئے آنے والی بجلی بھی اکثر اوقات غائب رہتی ہے عوام کیلئے بجلی سہولت کی بجائے ذہنی کوفت کا سبب بنی ہوئی ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے واٹر سپلائی سے شہر کو پانی کی ترسیل بھی بند ہو جاتی ہے اور عوام پانی کی بوند بوند کی تلاش میں سرگرداں رہتی ہیں عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے صورت حال کا سختی سے نوٹس لینے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں