پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، شاہ زین بگٹی کا دعویٰ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں عاصم نذیر کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا دعوی کیا۔شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز کا سلسلہ شروع ہو گیا۔فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے حکومت کو خیرباد کہہ دیا۔شاہ زین بگٹی کے اس ٹویٹ کے بعد عاصم نذیر کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔عاصم نذیر کی جانب سے ان خبروں کی تردید نہیں کی گئی۔عاصم نذیر 2018 میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں