پی ٹی آئی کے عامر لیاقت حسین نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد سندھ ہاؤس میں اپوزیشن کی جماعتوں کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت حسین نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے 25 سے زائد منحرف اراکین اسمبلی اجلاس میں موجود ہیں۔ لیاقت حسین کے علاوہ تین مزید منحرف اراکین کا اپوزیشن میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں