بیلہ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف بلدیہ ملازمین کا ہڑتال کا اعلان

بیلہ (انتخاب نیوز) میونسپل کمیٹی بیلا ورکرز ایسوسی ایشن نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کام چھوڑ ہرتال کا اعلان کردیا آج سے مکمل کام چھوڑ ہرتال ہوگی دفتر بھی تالا بندی کریں گے یہ بات میونسپل کمیٹی بیلا ورکرز ایسوسی ایشن بیلا کے صدر اصغر شاہ امتیاز حیدر بلوچ عالم موندرہ فاروق عمر ودیگر نے جمعرات کے روز آن لائن عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے کہی انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ایڈمنسٹریٹر ایم سی بیلا ملازمین کو تاریخ پر تاریخ دیکر مسلسل ٹال مٹول کررہے ہیں گزشتہ دنوں دو دنوں میں تنخواہ کی ادئیگی حسب سابق جھوٹی یقین دہانی کرائی آج اکتیس مارچ کو دو دن بھی پورے ہوگئے لیکن درجہ چہارم کے ملازمین کو تنخواہ ادا کیے بغیر موصوف رفو چکر ہوگئے لہذا ملازمین اور ورکرز ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ مورخہ یکم اپریل آج سے دفتر کی تالا بندی کریں گے اور جب تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی تک مکمل کام چھوڑ ہرتال جاری رکھیں گے انہوں نے کہاایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بیلا مسلسل ملازمین کے ساتھ ناانصافی اور تنخواہوں سے محروم رکھے ہوئے ہیں ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بیلا کے رویے اور ملازم کش پالیسیوں کے خلاف ہمارا جائز احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں