شہباز شریف کا 3اپریل کوفول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے 3اپریل کوفول پروف سیکورٹی دینے کا مطالبہ کردیا۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سیکریٹری داخلہ کولکھے گئے خط میں 3 اپریل کوفول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔شہباز شریف کا خط میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دن پی ٹی آئی کے ایک لاکھ سپورٹر پہنچیں گے اس لئے اپوزیشن ارکان کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اورپولیس آئین اورقانون کے مطابق فرائض انجام دے۔شہبازشریف نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے دن بھی فول پروف سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط کی کاپی کمشنراسلام آباد، ڈی سی اورآئی جی کوبھی ارسال کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


