دکی پولیس تھانے میں آتشزدگی، 9 گاڑیاں اور رکشہ خاکستر

دکی (انتخاب نیوز) پولیس تھانہ میں آگ لگ گئی۔ آگ تھانے کے مشرقی احاطے میں موجود کیس پراپرٹی کی گاڑیوں میں لگی۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ آگ نے احاطے میں موجود گاڑیوں میں سے نو گاڑیوں کو لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیا، خاکستر ہونے والی گاڑیوں میں پک اپ سرف گاڑی،ویگن،ڈبل ڈور پک اپ اور ایک عدد رکشہ شامل ہے۔ آگ پر دو گھنٹے بعد پولیس اور لیویز کے جوانوں نے فائر بریگیڈ اور اپنی مدد آپکے تحت قابو پایا جبکہ ڈپٹی کمشنر ہاو¿س سے پانی کا پائپ لیویز کے جوانوں نے لگاکر آگ کو بجھایا جبکہ احاطے میں موجود بیس سے زائد گاڑیوں کو بچالیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں