لاک ڈاؤن سے عوام مشکلات کا شکار، حکومت سیاست نہیں اقدامات کرے، بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے محنت کش مزدور‘غریب عوام یہاں تک کہ سفید پوش افراد بھی معاشی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں حکومت سیاست نہیں بلکہ اقدامات کرے حکمران راشن اور دیگر ضروریات زندگی عوام کو فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ماہ رمضان میں اخراجات زیادہ ہونے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات اور معاشی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں لیکن حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی سندھ‘ خیبرپختونخوااور پنجاب کی حکومت عوام کو راشن اور ریلیف دے رہی ہے صوبائی حکومت ٹھس سے مس نہیں ہو رہی لفاظی اور سوشل میڈیا تک معاملات کو بہتر پیش کرنے جھوٹے دعوے کرنے سے گریزاں نہیں کورونا وائرس کی بچاؤ کیلئے بنیادی ضروریات اور طبی آلات ضرور ہیں مگر اب خبر آ رہی ہے کہ کٹس بھی ختم ہو چکے ہیں ڈاکٹرز اور طبی عملہ فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان کی زندگیاں رسک پر ہیں صوبائی حکومت بنیادی ضروریات فراہم نہیں کر پا رہی یقینا یہ ایک المیہ ہے بلوچستان نیشنل پارٹی مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی پارٹی کے سماجی ادارے دردوا‘ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل‘ مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی و دیگر قائدین کی سربراہی میں مثبت اقدام اٹھا رہی ہے عوام کو اپنی بساط کی مطابق راشن و دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اس مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت فوری طور پر کورونا وائرس کے مریضوں‘ طبی عملہ کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور کورونا وائرس کے عوام کو بچانے کیلئے اقدامات کرے راشن کی فراہمی کیلئے فوری طور پر اقدامات لفاظی حد تک دعوؤں کا دور نہیں رہا کیونکہ آج پوری انسانیت کورونا وائرس کی وباء کا شکار ہے بلوچستان کے عوام اب فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو رہے ہیں حکومت سیاست نہیں بلکہ اقدامات کرے ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں