آئین کی پامالی بہادری نہیں،سیاسی خود کشی ہے، اسحا ق ڈار
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئین کی پامالی بہادری نہیں،سیاسی خود کشی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ عمران نیازی نے تکبر،انا،غرور اور عدم تحفظ کی وجہ سے پاکستان کو ایک سنگین آئینی بحران سے دوچار کر دیا ہے جو شرمناک ہے۔انہوںنے کہاکہ لگتا ہے انہیں فوری دماغی طبعی معائنہ کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی ذی شعور شخص اسطرح ملک کا دنیا میں مذاق نہیں بنا سکتا!۔
Load/Hide Comments


