امریکا کے فوجی اڈے گوانتانامو بے میں20سال سے قیدشخص کی الجزائر واپسی

واشنگٹن:امریکا کے محکمہ دفاع (پینٹاگون)نے فوجی اڈے گوانتاناموبے میں گذشتہ کئی برس سے قید ایک شخص کوالجزائر میں واپس بھیج دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ دفاع نے ایک بیان میں اس شخص کی شناخت سفیان برہومی کے نام سے کی اور کہا کہ امریکی اڈے پراب اس کو مزید زیرحراست رکھنے کی ضرورت نہیں رہی تھی۔برہومی کو2002 میں گوانتانامو بے میں منتقل کیا گیا تھا۔امریکا نے 11 ستمبر2001 کو نیویارک، پینٹاگون اور پنسلوانیا کے دیہی علاقے میں طیارہ حملوں کے ردعمل میں القاعدہ نیٹ ورک کے تعاقب میں اسی سال اکتوبرمیں افغانستان پرچڑھائی کردی تھی اور اس نے وہاں سے پکڑے جانے والے القاعدہ یا طالبان جنگجوﺅں کو قید رکھنے کے لیے کیوبا میں واقع اپنے فوجی اڈے پرحراستی کیمپ قائم کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں