غیرملکی سازش کیخلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر ”حب الوطنی“ ریلیوں کے انعقادکا فیصلہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک میں حکومت کی تبدیلی کی غیرملکی سازش کیخلاف ملک گیر”حب الوطنی“ ریلیوں کے انعقادکا فیصلہ کیاہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ پارٹی تنظیموں کواضلاع کی سطح پرریلیاں منعقد کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،عوام بیرونی طاقتوں کی کٹھ پتلیوں کوقوم سے غداریاورملکی خودمختاری پرسودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔
Load/Hide Comments


