پی ٹی آئی نے 20 منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی نے 20 منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیا، ریفرنس پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسپیکر کو بھجوایا گیا، ریفرنس پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے جمع کرایا۔ منحرف اراکین کو شوکازنوٹس بھی جاری کیے گئے، اراکین نے پارٹی چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیار کرلی، منحرف اراکین نے شوکاز نوٹس کا خاطرہ خواہ جواب نہیں دیا، منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کر نے کی کارروائی شروع کی جائے، ریفرنس کا متن۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ریفرنس آرٹیکل 63 کے تحت جمع کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں