ملک کو یرغمال بنانے والوں کیخلاف قوم کو متحد ہونا چاہیے، عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی رہنماء تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح اور ملک کو معاشی،سیاسی بحران سے نکالنے اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ملکر آگے بڑھیں امریکی غلامی کرنے والوں پر جب قوم عدم اعتماد کریں تو ان کو امریکی مخالفت یاد آتی ہے امریکہ نے کبھی بھی مسلمانوں بلخصو ص پاکستان کا ساتھ نہیں دیا جماعت اسلامی نے امریکی کے خلاف گو امریکہ گو تحریک چلائی مگر آج کے حکمران واپوزیشن امریکی غلامی میں پیش پیش رہے ہیں ملک کو اسلامی نظام کانفاذ اورامریکی غلامی سے نجات ہی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کوہر حوالے سے تباہ وبرباد اور یرغمال بنانے والوں کے خلاف قوم کو متحد ہونا چاہیے جماعت اسلامی آج کی حکومت وسابقہ حکومتوں کی امریکی غلامی کی پالیسیوں واقدامات کے خلاف تھی اورآج بھی ہے۔عوام،معیشت،سیاست تباہ وملک وملت کو تباہ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔بدترین مہنگائی غربت وبے روزگاری کی وجہ سے آج پر فردپریشان اورمشکلات کا شکار ہیں ان حالات میں مخیر حضرات کو پریشان حال عوام کا ساتھ دینا چاہیے۔امریکی غلامی حکمرانوں نے ملک کی معیشت،اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا اب ان کو امریکی دھمکی امریکی غلامی یاد آیا جو مناسب نہیں۔رمضان کی مبارک ساعتوں میں پاکستان کا معرض وجود میں آنا درحقیقت قدرت الٰہی کا بہت بڑا انعام،اور رمضان المبارک میں مسلمانوں کی دعاؤں کی قبولیت، قرآن کریم کی تلاوت اور کلمہ طیبہ کی برکت تھی۔لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آزادی کو طویل عرصہ گذرجانے کے باوجود پاکستان میں اسلامی نظام ایک دن کیلئے بھی رائج نہیں ہوا۔ قیام پاکستان کی بدولت اہل پاکستان کو غلامی کے طوق سے نجات ملی جو کہ قدرت الٰہی کی انمول ترین نعمت ہے۔ مگر ہم آج بھی بے حس امریکی غلامی حکمرانوں کی وجہ سے عالمی مالیاتی اداروں، بیرونی طاقتوں کے غلام حکمرانوں کے زیرتسلط مغربی تہذیب اور لادین نظام کے سائے تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، ملک اس وقت شدید معاشی اور سیاسی بحرانوں کا شکار ہے جبکہ عوام مہنگائی، بدامنی،بھوک،بدحالی اور افلاس کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہیں اور ملکی نظریاتی وجغرافیائی سرحدیں بھی غیر محفوظ ہیں لبرل اور بے دین حکمرانوں کی وجہ سے آج میڈیا اسلامی تہذیب کی بجائے ہندووانہ اور مغربی تہذیب کے پھیلاؤمیں مصروف اور ہماری آنے والی نسلوں کو دین سے دور کررہا ہے۔رمضان کے مبارک مہینے میں انفاق فی سبیل اللہ کی حدوں کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی ملک میں سیکولر،لبرل اور فسطائی نظام کے خاتمے اور اسلام کے بابرکت نظام کیلئے جدوجہد کررہی ہے، وقت آگیا ہے کہ اب آزمائے ہوئے وڈیروں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں کی بجائے دیانتدار قیادت کو ملک کا اقتدار سونپا جائے تاکہ پاکستان حقیقی معنی میں اسلامی اور خوشحال پاکستان بن سکے اور تمام مسائل سے نجات حاصل ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں