عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی بھارت میں بھر پور لائیو کوریج

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر ہفتے کی صبح ساڑھے دس بجے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی پاکستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی لائیو کوریج کی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مسلسل لائیو اپ ڈیٹس دیں،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو خودار قرار دیئے جانے کے بعد بھارت میں پاکستانی سیاست میں گہری دلچسپی لی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments