اطہر من اللہ نے کورٹ روم نمبر ون بھی کھولنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کورٹ روم نمبر ون بھی کھولنے کی ہدایت کردی، عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو آرمی چیف کو نہ ہٹانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوگی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اہم اجلاس بلاتے ہیں تو افواہوں کا بازار گرم ہوجاتا ہے، آرمی چیف کو تبدیل کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی نہ سوچا ہے۔ عمران خان نے واضح کیا کہ عسکری قیادت میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کروں گا تنہا ہوں لیکن قوم کے لیے لڑوں گا اور سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کبھی شکست تسلیم کی نہ اب شکست تسلیم کروں گا، میں اپنا کام آئین و قانون کے مطابق کرتا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں