شہباز شریف وزیراعظم پاکستان منتخب ہوگئے
اسلام آباد(انتخاب نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس وزیراعظم کا انتخابات میں شہباز شریف 174ووٹ لیکر پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے جبکہ انکے مد مقابل امیدوار شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا اور اسمبلی سے اجتماعی استعفے بھی دی دیئے، اور اسمبلی ہال سے باہر چلے گئےنئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف رات 8 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے ایوان صدر کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ تقریب کی تیاریاں شروع کریں۔
Load/Hide Comments


