ہماری جائیدادمشترکہ ،میرمہراللہ مینگل نے عمران مینگل کو عاق کردیا ہے،معافی مانگیں،میرجہانزیب مینگل

حب۔سردار عطااللہ مینگل کے بھتیجوں میر ضیااللہ مینگل کے فرزندوں میر جہانزیب مینگل میر اونگزیب مینگل نے حب پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ میرے والد اور میرے چچا میر مہراللہ مینگل کی جائیداد مشترکہ ہے عمران مینگل جو کہ میر مہراللہ مینگل کے فرزند ہیں ان کو میر مہراللہ مینگل نے غلط کرتوتوں اور ناخلف ہونے کی وجہ سے ان سے رشتہ ختم کرکے جائیداد سے عاق کردیا ہے جسکی وجہ سے وہ اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اوچھی حرکتوں پر اتر آیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران مینگل نے اپنے والد کو جائیداد کے لیے بیلہ میں یرغمال بنایا جسے سردار اختر مینگل نے اپنے ساتھ کراچی لے جاکر علاج کروایا اور وہ اب کراچی میں اپنی رہائش گا پر آرام فرمارہے ہیں انہوں نے کہا کہ میر مہراللہ مینگل کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے میری دادی کی جائداد میں سے بیٹی کو حصہ دے دیا ہے جبکہ ناخلف بیٹے کو عاق کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے قبائلی فیصلے سردار اختر اور جام کمال ہی کرسکتے ہیں نہ کہ آرمی چیف اور عمران خان انہوں نے کہا کہ عمران مینگل نے ہم پر اور ہمارے خا ندان پر پریس کانفرنس میں جھوٹے الزام لگاے اگر سات دن کے اندر عمران مینگل نے معافی نہ مانگی تو ہتک عزت کا دعوی کرینگے انہونے کہا کہ میرے والد میر ضیااللہ مینگل مرحوم اور چچا میر مہراللہ مینگل کی خاندانی جائیداد مشترکہ ہے اور تا حال بٹوارا نہیں ہوا جبکہ میر مہراللہ مینگل اپنے حصے کی جائیداد کاکافی حصہ فروخت کرچکے ہیں باقی جو حصہ رہتا ہے وہ اپنی بیٹی کو دینا چاہتے ہیں یا خیراتی اداروں میں ہمیں کوئ اعتراض نہیں انہوں نے کہا کہ عمران مینگل قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں جبکہ ان کی بیوی دعوی کررہی ہے کہ بیلہ کی حویلی ان کو جہز میں دی گئ ہے بیلہ میں دو کمرے کا مکان میر مہراللہ مینگل نے ان کو دیا ہے انہوں نے کہا کہ میر مہراللہ مینگل ناخلف بیٹے سینہ ملنا چاہتے ہیں نہ ہی ان کا منہ دیکھنا چاہتے ہیں اور نہ ہی ہم ان کی جھوٹی پریس کانفرنسوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں