محمد بن سلمان کی پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد
جدہ (انتخاب نیوز) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے ہر مبارکباد دی ہے۔محمد بن سلمان نے شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہم آپ کی کامیابی اور عافیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


