تربت یونیورسٹی کی سرگرم طالبہ بچھو کے کاٹنے سے جاں بحق

تربت (بیورورپورٹ) تربت یونیورسٹی کی سرگرم طالبہ بچھو کے کاٹنے سے جاں بحق ، مند کے علاقہ بلو سے تعلق رکھنے والی تربت یونیورسٹی کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ شمع بلوچ بنت حاجی آدم جو تربت کے نواحی علاقہ ڈگاری کہن میں اپنی بہن کے گھرمیں قیام پزیر تھیں گزشتہ شب زہریلے بچھو کے کاٹنے سے جاںبحق ہوئیں ، متوفیہ طالبہ یونیورسٹی آف تربت میں ایک سرگرم طالبہ تھیں جو بلوچ طلباءکی جبری گمشدگیوں ودیگر ایشوز پر متحرک تھیں ، ان کی وفات پر سوشل میڈیا پر طلباءوطالبات نے افسوس کااظہارکیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں