بی این پی رہنماﺅں کی چاغی سانحے میں زخمیوں کی کوئٹہ ٹراما سینٹر میں عیادت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پا رٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وصوبائی پارلیمانی لیڈرملک نصیر احمد شاہوانی،مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ،مرکزی خواتین سیکرٹری ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار،مرکزی انسانی حقوق کے سیکرٹری وایم پی اے احمد نواز بلوچ،سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین وضلعی صدرکوئٹہ غلام نبی مری ،انجینئر ملک محمد ساسولی،ضلعی جنرل سیکرٹری میر محمد جمال لانگو،ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ،ضلعی فنانس سیکرٹری میر محمد اکرم بنگلزئی،ضلعی لیبر سیکرٹری عطاءاللہ کاکڑ،ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفی سمالانی،ضلعی انسانی حقوق سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ،پارٹی کے سینئر رہنماءما ما نصیر احمد مینگل،سلیم چند،انجینئر یاسر،سہیل احمد بنگلزئی،پرویز کاکڑ،سلیم شاہوانی ودیگر نے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں ان مریضوں کی عیادت کی جنہیں گزشتہ روز فورسز نے چاغی میں فائرنگ کے ذریعے زخمی کیا زخمیوں میں عبدالرب،بشیر احمد،سید گل،عطاءاللہ،محمد یاسر شامل ہیں جو اس وقت ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں بہت سے مریضوں کی حالت نازک ہے جن کی آپریشن جاری ہے پارٹی کے رہنماﺅں نے ان مریضوں کی عیادت دیکھ بھال کی سلسلے میں وہاں موجود ہوکرڈاکٹرزاسٹاف کے ساتھ انہیں تمام تر طبی سہولیات فراہم کیا جائے اور ان کی علاج معالجے کے سلسلے میں تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کی دیکھ بھال کیا جائے بی این پی کے رہنماﺅں نے مریضوں کے ورثاءسے کہا کہ انہیں کسی بھی صورت میں مشکل حالات میں تن ونہانہیں چھوڑیں گے اور ان کی صحت یابی سمیت ان پر ہونے والے ظلم وستم کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کرینگے چاغی میں نہتے بے گناہ بلوچوں کو فورسز نے فائرنگ کے ذریعے شدید زخمی کر کے یہ ثابت کردیا کہ یہاں کے بلوچوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک جاری ہے اور آج بھی بلوچستان میں سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں،ظلم وجبر ناانصافیوں کا دور ودورہ ہے بلوچستان کو معاشی قتل عام کے ساتھ ساتھ جب وہ اپنے پیاروں پر ہونے والے تشدد کےخلاف پر امن انداز میں آواز بلند کرتے ہیں تو ان سے یہ حق بھی چھینا جارہا ہے اور ان کے پاداش میں ان پر فائرنگ کے خوف وہراس دھونس دھمکیوں کے ذریعے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ یہاں کے بلوچوں کو سیاسی اور جمہوری انداز میں احتجاج کرنے کا بھی حق نہیں رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی صوبے کے کسی بھی کونے میں نہتے بے گناہ بلوچوں بلوچستان کے عوام کے ساتھ رونما ہونے والے ناانصافیوں اور مظالم،انسانی حقوق کی پامالیوں اور معاشی قتل عام کے پالیسیوںپر کسی بھی صورت خاموشی اختیار نہیں کرینگے اور ہر سطح پر آواز بلند کرتے ہوئے ارباب اختیار کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ بلوچستان پہلے ہی سے گھمبیر سیاسی صورتحال سے دو چار ہیں ایسے دلخراش سانحات اور واقعات کے نتیجے میں حالات کسی بھی فریق کیلئے سود مند نہیں ہے لہٰذا ملک کی بحرانی حالات سے سبق حاصل کرتے ہوئے حکمران بلوچستان کے عوا م کے ساتھ ناروا پالیسیوں کا سلسلہ ترک کریں اور چاغی اور نوکنڈی میں رونما ہونے والے فورسز کے ہاتھوں میں بے گناہ بلوچوں کے قتل وغارت گیری میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔


