سوشل میڈیا مہم،ایف آئی اے نے 24افراد کو گرفتار کرلیا

لاہور (انتخاب نیوز) ایف آئی اے کی 4 خصوصی ٹیموں نے کامیاب کارروائیاں کر کے ملک کے 11شہروں سے قومی حساس ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیزمواد پھیلانے میں ملوث دو درجن افراد کو گرفتارکرلیا۔حکام کے مطابق یہ افراد قومی حساس کے خلاف نفرت انگیز ٹرینڈ چلارہے تھے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق انسداد دہشتگردی ونگ نے اب تک 19 مقدمات درج کیے۔حکام کے مطابق قومی حساس ادارے کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث ملزمان پر دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ مذکورہ تمام کیسز سائبر کرائم ونگ سے انسداد دہشتگردی ونگ منتقل کردیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں