37وزیر وزیر مملکت مشیر

تحریر: جمشید حسنی
قرضدار غریب ملک کی 37رکنی وفاقی کابینہ نے حلف لیا،فیٹف نے مالی بے قاعدگیوں پر ہمیں گرے رکھا ہے۔30وزیر 4وزیر مملکت تین مشیر ہوں گے۔بلوچستان سے مولانا واسع،شاہ زین بگٹی،اسرار ترین ہوں گے۔مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے سعد محمود وزیر ہوں گے مفتی شکور ہوں گے۔رانا ثناء اللہ وزیر داخلہ ہوں گے۔ترین گروپ کے عون چوہدری ہوں گے مفتاح اسماعیل مشیر خزانہ ہوں گے امیر مقام مشیر ہو ں گے حنا ربانی کھر خارجہ وزیر مملکت ہوں گی۔خورشید شاہ،شیری رحمن،عبدلقادر پٹیل ہوں گے۔شازیہ مری ہوگی قمر الزمان کائرہ،عبدالرحمن کانجو طلبہ محمود فیصل سبزواری ہوں گے۔
ایاز صادق عابد حسین بھائیو عمران خان اب اپنے کتوں کے ساتھ کھیلیں گے۔بیگم تو مذہبی ہیں معلوم نہیں کتوں کے بارے میں رد عمل کیا ہے،جمائما کہتی تھیں ہم دوں کے کتے اکٹھے رہتے ہیں۔
مریم اورنگزیب وزیر اطلاعات ہوں گی۔شاہد خاقان عباسی کے پاس توانائی ہوگی۔بس ذراپانچ لاکھ میگاواٹ بجلی کی کمی ہے۔خواجہ آصف کے پاس کامرس ہوگی سعد رفیق ڈیولپمنٹ پلاننگ طارق بشیر چیمہ ہاؤسنگ عمران تو پچاس لاکھ گھر بنارہے تھے انہوں نے بنانے نہیں دیئے ANPنے وزارت لینے سے معذرت کردی ہے۔عالمی ادارے کہتے ہیں شرح نمو4فیصد ہوگی معاملات معاشی ہیں آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کیلئے مذاکرات ہورہے ہیں وہ ٹیکس چاہتا ہے سبسڈی ختم کرو بجلی مہنگی کرو۔غالب نے کہا۔۔
قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں
رنگ لاوے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
غالب کو عدالت نے قرض کی عدم ادائیگی پر دیولیہ قرار دیا تھا۔
سرکاری اخراجات کم نہیں ہونے،پنجاب میں سیاسی بحران ہے ہائیکورٹ سے وزیراعلیٰ کے حلف برداری کے لئے رجوع کیا گیا ہے۔چاروں صوبوں گلگت بلتستان میں گورنروں کی تعیناتی ہونی ہے۔قومی اسمبلی کا اسپیکر نہیں پنجاب چوہدری کی اسپیکر ڈاواں ڈول۔۔شاعر نے کہا۔۔۔
عجب ایک عالم مایوسی ہے رویہ پروغ
نہ اب نظر کو تقاضا نہ دل تمنائی
عمران خان نہ بھی جاتے تو وہ ایک سال میں کیا کرتے جو وہ چار سال میں نہ کرسکے۔زیتون کے باغ لگاؤ،ٹائیگر فورس بناؤ کراچی پیکج نالہ صاف نہ ہوئے گمشدہ افراد گم ہی رہے مہنگائی بڑھتی رہی سی پیک ٹھنڈا ٹھنڈا۔ایم کیو ایم،باپ ناراض۔
اب کہتے ہیں فائز قاضی کے خلاف ریفرنس غلطی تھی۔شہزاد اکبر لندن چلے گئے۔توشہ خان ہے دندان ساز صدر صاحب نے بھی پچاس لاکھ کے تحفے سمیٹے کہتے ہیں توشہ خانہ کے تحفوں کا بتلا دیا۔خارجہ تعلقات خراب ہوں گے پونے دو کروڑ کی گھڑی ہے۔رسول اکرمؐ کے دور میں جنگوں کے دوران انہوں نے چندہ کے لئے مختلف علاقوں میں وفود بھیجے۔ایک وفد واپس آیا تو کچھ سامان علیحدہ کیا کہا یہ چندہ ہے اور باقی ہمیں تحفہ میں لا ہے۔رسول اکرمؐ خفا ہوئے اور کہا تم اپنے ماں باپ کے گھر میں بیٹھو دیکھوں تمہیں کون تحفے دیتا ہے۔۔دیکھتے ہیں اب عمران خان کو شاہ محمود قریشی ملتان کے سو ہن ہلوہ کا ڈبہ بھی تحفہ میں بجھواتے ہیں یا عثمان بزدار تونسہ کے خشک جنگلی بیر بھی تحفہ میں دیتے ہیں تونسہ غریب علاقہ تھا کشک بیر بڑی سوغات تھی اب تو تلہ گنگ میانوالی سے کسی نے ایک کلو بھنی مونگ پھلی بھی نہیں دینی۔۔