سانحہ نوکنڈی اور چاغی کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی ریلی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں سانحہ نوکنڈی اور چاغی کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پرامن احتجاح کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سریاب روڈ سے نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہوئی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی شال اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے چاغی و دالبندین میں پرامن بلوچ مظاہرین پر فائرنگ، گرفتاریوں اور قتل و غارت اور بلوچ ڈرائیورز کے ساتھ بدترین غیر انسانی اور ناروا سلوک کیخلاف ڈگری کالج کوئٹہ سے لے کر بلوچستان یونیورسٹی تک احتجاجی ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکن بیبرگ بلوچ، سعدیہ بلوچ، بینظیر بلوچ، لاپتہ شخص فیاض کی اہلیہ نرگس فیاض، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے طاہر ہزارہ اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ثناء بلوچ نے خطاب کیا۔
Load/Hide Comments


