یورپین یونین کی صدر ارسلا واندرلین کی وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے پاکستان کے نئے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کرکے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کرنے اور خصوصی طور تجارت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں