فرانس، پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

پیرس (انتخاب نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دو کار سواروں کو ہلاک کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈرائیور نے کار پولیس پر چڑھانے کی کوشش کی تھی، گاڑی ٹریفک کی سمت کی مخالف چلائی جارہی تھی۔پولیس کے اشارے کے باوجود کار سواروں نے گاڑی نہیں روکی جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دوافراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیامگر جانبرنہ ہو سکے۔
Load/Hide Comments