لاپتا صحافی مدثر نارو کا بیٹا 4 سال کا ہوگیا، سالگرہ کے دن بھی ہائیکورٹ پہنچا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) لاپتا صحافی مدثر نارو کا بیٹا 4 سال کا ہوگیا، سالگرہ کے دن بھی ہائیکورٹ پہنچا۔ والد جلد اسے مل جائیں، سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد سچل کی دعا۔ 14 فروری ، 2022ءلاپتا صحافی مدثر ناروکا بیٹا سچل 4 سال کا ہوگیا اور اپنی سالگرہ کے دن دادی کے ہمراہ والد کے کیس کی سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوا۔ مدثر نارو کے بیٹے سچل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں والد کے بازیابی کیس کی سماعت کے بعد ایمان مزاری ایڈووکیٹ، دادا اور دادی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد سچل نے دعا کی کہ اس کے والد جلد اسے مل جائیں۔ مدثر نارو 20 اگست 2018ءسے لاپتہ اور ہائیکورٹ میں بازیابی کا کیس زیر سماعت ہے۔ عدالتی حکم پر مدثر نارو کے والدین اور بیٹے سچل کی اٹارنی جنرل کی موجودگی میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔


