وزیراعظم چارٹرڈ جہاز نہیں اپنے خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے ذاتی خرچ پر سعودی عرب جا رہے ہیں، ،جو چار سال میں عوام کا آٹا، چینی، دوائی، روزگار، معیشت، بجلی، تیل گیس سب کچھ کھاگئے، انہیں صحافیوں کے کھانوں پر تکلیف ہورہی ہے،پیر کو سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے خلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے، وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پہ نہیں جا رہے، فیک نیوز آپ کی پہچان اور جھوٹ طرہ امیتاز ہے ، ٹویٹ کرنے سے پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی کمرشل پرواز پر جا رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف اپنے ذاتی خرچ پر سعودی عرب جا رہے ہیں، شہباز شریف بطور وزیر اعلی پنجاب دس سال تک بیرون ملک سفر کے اخراجات ذاتی جیب سے کرتے رہے لیکن سچائی اور پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا نے چونکہ احسان کیا تھا، عمران صاحب نے چار سال اپنے شر سے میڈیا کو اس کا خوب بدلہ دیا اقتدار میں تھے تو چینل، پروگرام اور کالم بند کراتے ،صحافیوں کی پسلیاں توڑتے تھے، اقتدار سے رسوا ہوکر نکلنے کے بعد اب الزامات کی گولیاں چلارہے ہیں، صحافیوں کو کبھی سازش میں ملوث کرتے ہیں تو کبھی دوروں کے جھوٹے ٹویٹ چلاتے ہیں،جو چار سال میں عوام کا آٹا، چینی، دوائی، روزگار، معیشت، بجلی، تیل گیس سب کچھ کھاگئے، انہیں صحافیوں کے کھانوں پر تکلیف ہورہی ہے ، مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹویٹ توشہ خانے کی گھڑی، ہار اور انگوٹھیوں پر بھی کردیں لیکن اس کے لئے ضمیر کا جاگنا شرط ہے، چار سال عمران صاحب نے کفایت شعاری کا جو ڈرامہ کیا، وہ آج تاریخ کے سب سے زیادہ فسکل خسارے کی شکل میں سب کے سامنے ہے ، اس لئے اپنے لیکچر اپنے پاس رکھیںبھینسوں کی نیلامی، انڈے مرغی کٹوں کے تماشے کرنے والے جھوٹ کی دکان چلانا بند کریں۔


