ضیاء لانگو کی کراچی وین دھماکے کی مذمت

کوئٹہ: صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے جامعہ کراچی وین دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جامعہ کراچی وین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اپنے بیان میں مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اسطرح کی تخریب کاری کر کے ملک کے امن کو سبوتاژکرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں اور انسانیت کے دشمن کسی بھی قسم کے رحم کے قابل نہیں صوبائی مشیر داخلہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں