جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی، اسماعیل راہو

کراچی (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی میں سیکورٹی کے مکمل انتظامات ہیں، چینی اساتذہ کو فُول پروف سیکورٹی دی گئی تھی، چینی ڈائریکٹر کو اساتذہ کی نقل و حرکت محدود بنانے کے لیے بھی خط لکھا گیا تھا، چینی اساتذہ واک بھی سیکورٹی میں کرتے تھے لیکن اس کے باوجود بدقسمتی سے واقعہ رونما ہو گیا، رینجرز کے 4 اہلکار سیکورٹی پر مامور تھے جن میں سے دو اہلکار زخمی ہوئے، انھوں نے کہا کہ جامعہ کے لیول پر اگر سیکورٹی لیپس ہوا تو سخت کارروائی کریںگے، خود کش بمبار جامعہ کراچی کی طالبہ ہے یا نہیں؟ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر نے بتایا کہ 8 چینی اساتذہ یہاں رہتے ہیں جن کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں