کراچی میں جرائم کی سرپرستی کا الزام، تھانیدار گرفتار، مقدمہ درج

کراچی (انتخاب نیوز) جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اور بھتہ وصولی پر ایس ایچ او پاکستان بازار انسپیکٹر سالم رند کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ضلع غربی کے تھانہ پاکستان بازار میں مقدمہ 404/2022 ڈی ایس پی جعفر خان بلوچ کی مدعیت میں زیر دفعات/385 384 ت پ، R/W 155/cپولیس ایکٹ 2022 کے تحت درج کیا گیا، درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پاکستان بازار انسپکٹر سالم رند نے کئی مقدمات میں ملوث ملزم مانک عرف ماما کو جوا، سٹہ چلانے کی موکل دے رکھی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی او جعفر خان بلوچ کی ہدایت پر کانسٹیبل ثاقب خان ملزم مانک عرف ماما کو پکڑ کر تھانے لایا جسے تھانیدار نے چھوڑ دیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق گذشتہ روز ساجد نذیر اور محمد فیضان نامی سپاہیوں نے نان کسٹم پیڈ ایرانی آئل سے بھری سوزوکی پکڑ کر لارہے تھے جسے انسپکٹر سالم رند نے بغیر ضابطہ کی کارروائی کے چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں