سبی پریس کلب نے محکمہ صحت کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

سبی: سبی پریس کلب کا ہنگامی اجلاس محکمہ صحت سبی کی خبروں کا بائیکاٹ کا اعلان محکمہ صحت کی جانب سبی پریس کلب کے جنر ل سیکریٹری حاجی سعیدالدین طارق کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سبی پریس کلب کے صحافیوں نے متفقہ طور پر محکمہ صحت سبی کی خبروں کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ دنوں ڈپٹی ڈی ایچ او سبی جو ان دنوں کورونا وائرس کا رزلٹ مثبت آنے پر شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں موجود ہیں انہوں نے وہاں سے اپنے وائس میسج کے ذریعے سبی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ناجائز الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ڈی ایچ او کی سینئر پوسٹ پر بیٹھے جونیئر ڈاکٹر کی تعریف کے پل باندھ دئے ڈپٹی ڈی ایچ او جو اپنی ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں اور نہ ہی ان کا یہ استحقاق بنتا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی سے دور رہ کر اپنے علاج کی غرض سے شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں رہتے ہوئے معزز صحافی کے خلاف نازیبا الفاظ کیساتھ ناجائز الزامات کی بارش کریں اس تمام صورتحال کے پیش نظر سبی پریس کلب کا ہنگامی اجلاس سبی پریس کلب کے سینئر نائب صدر و قائم مقام صدر سلیم گشکوری کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ میاں محمد یوسف، وائس چیئرمین ڈاکٹر قاسم بخاری، جنرل سیکریٹری حاجی سعیدالدین طارق، سینئر ممبر ناشاد بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری جاوید بلوچ، آفس سیکریٹری افضال رضا، فنانس سیکریٹری محمد طاہر عباس، ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری سید طاہر علی، عمران اعتماد، رازق بخاری، شہباز بلوچ، راشد گشکوری، ظہور مگسی، شبیر صدیقی، کے علاوہ دیگر عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او کے وائس میسج پر پریس کلب کے جنرل سیکریٹری پر لگائے گئے الزامات پر کھل کر بحث ہوئی اجلاس میں موجود ہر عہدیدار و ممبران نے ان ناجائز الزاما تاور نازیبا الفاظ کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور اس چوتھے ستون سے وابستہ پریس کلب کے صحافی بھی اپنے فرائض نہایت ایمانداری سے سرانجام دیتے ہیں ان پر ناجائز الزامات ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ہم ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں اجلاس میں بعد ازبحث مباحثہ متفقہ طور پر طے پایا کہ سبی پریس کلب سے منسلک تمام صحافی محکمہ صحت سبی کی خبروں کا بائیکاٹ کرینگے اس طرح سینئر نائب صدر و قائم مقام صدر کی جانب سے محکمہ صحت کی خبروں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا گیا جو غیر معینہ مدت تک جاری رہیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں